counter easy hit

لودھراں میں کھلے پھاٹک نے 7جانیں نگل لیں

لودھراں میں کھلے پھاٹک نے 7 جانیں نگل لیں، بچوں کو اسکول لے جانے والا موٹر سائیکل رکشہ ٹرین کی زد میں آ گیا۔ پانچ بچوں سمیت

Motorcycle rickshaw collides with train, seven school children killed

Motorcycle rickshaw collides with train, seven school children killed

سات افراد جاں بحق جبکہ دس بچے زخمی ہوگئے، ان میں 6 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔لودھراں کے علاقہ جلال پور روڈ پر موٹر سائیکل رکشہ کھلے پھاٹک کو کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگیا۔رکشے میں اسکول کے 15 بچے ،ڈرائیو راور ایک شخص سوار تھا، حادثے کے وقت ہزارہ ایکسپریس ٹریک سے گزر رہی تھی ۔حادثے میں 5 بچے،رکشہ ڈرائیور اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ چھ زخمی بچوں کو تشویشناک حالت میں بہاول پور کے وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔حادثہ ریلوے پھاٹک پر ہوا جہاں پھاٹک کے دروازے بھی لگے ہوئے تھے ، ریلوے کا گیٹ مین اپنی ڈیوٹی پر موجود نہیں تھاجسے پولیس نے گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website