پاکستان پیپلز پارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے سابق صدر اور سابق ایم پی اے چوہدری اعجاز احمد سماں کی والدہ کی وفات پر پی پی اوورسیز کے راہنمائوں کا اظہار افسوس

اس موقع پر تمام راہنمائوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم چوہدری اعجاز سماں کے ساتھ ہیں اور ان سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ مغفورہ کی قبر پر رحمتوں کا نزول فرمائیں۔ ان کی قبر و حشر کی منزلوں کو آسان کرے ۔ سوگوار خاندان کو صبر و جمیل عطا فرمائیں۔ اور صدمہ جدائی برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔










