counter easy hit

امریکا میں ماں پر تشدد کا الزام، 2 سعودی لڑکیاں پولیس کے حوالے

ریاض: امریکی پولیس نے 5 سال اور 7 ماہ کی دو سعودی بچیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

Mother accused of abducting mother in the US, 2 Saudi girls handed over to policeسعودی اخبار کے مطابق ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس ترجمان باسم الشریف نے بتایا کہ امریکا میں مقیم سعودی ماں نے اپنی دونوں بچیوں کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا ہے جب کہ بچیوں کے والد کو گزشتہ ہفتے ماں پر تشدد کی بنا پر گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق میاں بیوی کے درمیان گزشتہ ہفتے گھر میں جھگڑا ہوا تھا جس کے دوران شوہر نے بیوی کے چہرے اور گردن پر وار کیے تھے۔ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے علاج کرانے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو ضمانت کے بغیر رہا کردیا۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ماں باپ بچیوں کو سعودی عرب بھجوادیں گے۔