counter easy hit

قومی اسمبلی میں پارلیمانی تاریخ کا شرمناک ترین واقعہ، قومی اہمیت کا دن نظر انداز

shazia-marri-pointed-out-the-missing-resolution-of-6-september-in-National-Assembly

shazia-marri-pointed-out-the-missing-resolution-of-6-september-in-National-Assembly

اسلام آباد(یس نیوز نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی میں پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا انتہائی افسوس ناک واقع پیش آیا ہے کہ اجلاس کی ابتدائی کارروائی میں ارکان کے علم میں یہ بات ہی نہیں تھی کہ آج کی کارروائی میں6ستمبر کا حوالہ لازمی ہے۔اپوزیشن کے راہنمائوں پیپلز پارٹی کی شازیہ مری اور پی ٹی آئی کے شفقت محمود کی طرف سے توجہ دلانے پر اس حوالے سے اجلاس شروع ہونے کے تقریباً ایک گھنٹہ بعد کیپٹن صفدر نے کہا کہ میں اس حوالے سے قرار داد کی طرف آئوں گا۔ اسکے بعد اراکین نے قرارداد لکھی اور فوج کو خراج عقیدت پیش کیا۔دوسری طرف جماعت اسلامی کے راہنما صاحبزادہ طارق اللہ نے بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے راہنمامیر قاسم علی کی پھانسی کے حوالے سے قرارداد پیش کرنی تھی اس سے زیادہ افسوس ناک بات یہ ہے کہ قومی اسمبلی میں کورم بھی پورا نہیں تھا اس لئے دونوں قراردادیں پیش نہ ہوسکیں۔اورکیونکہ کورم پوار نہیں ہو رہا تھا  جو کہ پیپلز پارٹی کے عبدالستار بچانی نے پوائنٹ آئوٹ کیا تھا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website