counter easy hit

بیشترعلاقوں میں سردی کی شدت کم ، استورمیں بارش، برفباری

Snowfall

Snowfall

اسلام آباد (یس ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت بتدریج کم ہورہی ہے۔ آج رات سے مختلف میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا جو بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی آرہی ہے تاہم بالائی علاقوں میں کہیں کہیں اب بھی سخت سردی پڑرہی ہے۔ گلگت بلتستان کے ضلع استورمیں شہری علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت ایک بار پھر بڑھ گئی۔

راستوں کی بندش سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بلوچستان کے اکثر علاقوں، جنوبی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں بادل چھائے ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے ملک کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا جو بدھ تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔