counter easy hit

دنیا کا خوبصورت ترین نوٹ

most beautiful notes

most beautiful notes

نیوزی لینڈ کے 5 ڈالر کے نوٹ نے دنیا کے خوبصورت ترین نوٹ کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔
آکلینڈ: (یس اُردو) نیوزی لینڈ کے 5 ڈالر کے نوٹ نے دنیا کے خوبصورت ترین نوٹ کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔ ایوارڈ جیتنے والے اس 5 ڈالر کے نوٹ کا رنگ اورنج اور براؤن ہے جس کے سامنے کی طرف قومی ہیرو کوہ پیما سر ایمنڈ ہیلری کی تصویر پرنٹ کی گئی ہے۔ اس مقابلے کا انعقاد انٹرنیشنل بینک نوٹ سوسائٹی نے کیا اور نیوزی لینڈ کے نوٹ کو ایوارڈ بھی انہی کی طرف سے دیا گیا۔ ایوارڈ جیتنے پر ڈپٹی گورنر ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ کا کہنا تھا کہ 5 ڈالر کے نوٹ کے لیے عالمی سطح پر پذیرائی ان کے لیے خصوصی تحفہ ہے۔ اس نئے نوٹ میں سکیورٹی، ملک کی تاریخ اور ثقافت کو نمایاں کیا گیا ہے۔ عالمی نوٹوں کے اس مقابلے میں دنیا بھر سے 20 ممالک کے 5، 5 نوٹوں کو شامل کیا گیا اور یہ سب کے سب 2015ء میں جاری ہوئے تھے تاہم نیوزی لینڈ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔