counter easy hit

مسجد البلال ویانا میں سالانہ معراج النبی کانفرنس کا انعقاد، علامہ عبدالطیف چستی کا خطاب

Meraj un Nabi Conference

Meraj un Nabi Conference

ویانا (محمد اکرم باجوہ) ویانا میں پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درس گاہ مسجد البلال ویانا میں سالانہ معراج النبی کانفرنس کا انعقاد 24 مئی بعد از نماز عصر مسجد البلال ویانا کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ کی زیر صدارت کیاگیاجس میں مہمان خصوصی کے طور پر پاک دارالسلام فرینکفورٹ جرمن کے ڈائریکٹر علامہ عبدالطیف چستی الازہری نے شرکت کی اور مدلل بیان فرمایا۔سالانہ کانفرنس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کانفرنس کا آغاز سید عبدالرحمان شاہ کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ مبشر نے ادا کیے اور اسٹیج پر مسجد المدینہ کے سرپرست حاجی غلام مصطفی بلوچ اور پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے صدر الحاج خواجہ محمد نسیم براجمان تھے۔نعت شریف کی صورت میں حضور اکرم کو اخراج عقیدت پیش کرنے والوں میں منہاج القرآن آسٹریا کے صدر حاجی نعیم رضا قادری ،حاجی وحید انور،غلام مصطفی نعیمی ،حاجی اکبرعلی ،محمدارشد،شہریارخان ، سید عبدالرحمان شاہ شامل ہیں۔

کانفرنس کے مہمان خصوصی علامہ عبدالطیف چستی الازہری نے خطاب شروع کرنے سے قبل مسجد البلال انتظامیاں صدر الحاج محمد اکرم بٹ ،اظہر عباس سیالوی ، حاجی لالہ محمد رمضان ،باواسید غضنفر علی شاہ کو شاندار معراج النبی کانفرنس کا انعقاد کرنے پر مبارک باد ی اور کانفرنس میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔علامہ صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ سفر معراج النبی سب سے عظیم معجزہ ہے اور سفر معراج اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں بھی بیان فرما دیا ہے۔

اُنہوں نے سفر معراج پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی ۔درودواسلام کے بعد حاجی غلام مصطفی بلوچ نے اجتمائی دعائیہ کلمات میں پاکستان کی ترقی اور حاضرین کیلیے اور اُمت مسلمہ کیلیے خصوصی دعا کی کانفرنس کے احتتام پر الحاج محمد اکرم بٹ نے تمام حاضرین کا کانفرنس میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور آخر میں حاضرین کو طعام پیش کیا گیا۔