counter easy hit

مسجد البلال ویانا میں 16 اپریل کو یوم حضرت صدیق اکبر کے سلسلہ میں زکر محفل ہو گی۔ اکرم بٹ

Akram Butt

Akram Butt

ویانا (محمد اکرم باجوہ) مسجد البلال ویانا کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ نے پاکستان میڈیا جنگ ویانا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسجد البلال ویانا میں 16 اپریل بروز ہفتہ بعد از نماز عصر سے لیکر نماز مغرب تک یوم حضرت صدیق اکبر کے سلسلہ میں زکر محفل منعقد کی جائے گی جس میں اٹلی کے معروف عالم دین علامہ حافظ غلام انور ربانی گوندل خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

مسجد المدنیہ ویانا کے سرپرست اعلیٰ حاجی علامہ غلام مصطفی بلوچ خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

اکرم بٹ نے مذید کہا کہ یوم حضرت صدیق اکبرکے سلسلہ میں زکر محفل میں مقامی نعت خواناں کو بھی خصوصی شرکت کی دعوت دی گی ہے اور تمام پاکستانی بھائیوں کو شرکت کی دعوت عام ہے۔

زکر محفل کے احتتام پر طعام کا بھی انتظام ہوگا۔