counter easy hit

صبح کا ناشتہ وزن میں کمی کیلئے مددگار ثابت ہوتا ہے،ماہرین

 morning breakfast is helpful

morning breakfast is helpful

نیویارک ……موٹاپے کا شکار افراد اپنے تیزی سے بڑھتے ہوئے وزن میں کمی لانے کیلئے اکثر ڈائٹنگ شروع کردیتے ہیں لیکن ان کے اس عمل سے وزن میں کمی واقع نہیں ہوتی۔امریکی یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق صبح کا ناشتہ توانائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ وزن میں کمی لانے کاسبب بھی بنتا ہے ۔تحقیق کے مطابق باقاعدگی سے ناشتہ کرنے والے افراد جلد ہی اپنے جسم میں موجود اضافی کیلوریز کو جلادیتی ہے، جس کی وجہ سے وزن میں خاطر خواہ کمی واقع ہوتی ہے۔21 سے 60 سال کی عمر کے افراد پر کی جانے والی روزانہ کی مشق میں صرف 6 ہفتے میں ہی واضح نتائج سامنے آئے۔