قابض بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور بربریت جاری ہے جس نے ضلع کپواڑہ میں مزید دو کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

دوسری جانب بھارتی فورسز کے بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف احتجاج کیلئے حریت قیادت نے 2 جون کو مکمل ہڑتال کااعلان کیا ہے۔
سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئےاپنا وفدوادی میں بھیجنے پر زور دیا ہے۔








