counter easy hit

انڈیا: ’احتجاج پر موجود کسانوں کی ہلاکت میں اضافہ، اب تک 60 کسان ہلاک ہو چکے ہیں‘

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) بھارتی حکومت کیخلاف جاری کسانوں کے احتجاج میں شرکا کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کے دوران اب تک 60 کسان ہلاک ہو چکے ہیں۔انڈین نیوز ایجسنی کے مطابق بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹیکیٹ نے کہا کہ ہر 16 گھنٹے میں ایک کسان ہلاک ہو رہا ہے اور یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کا جواب دے۔ ترجمان نے یہ بیان پیر کو حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات کا آٹھواں دور شروع ہونے سے قبل دیا ہے۔حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات میں اب تک ڈیڈ لاک موجود ہے۔ کسان ایک مہینے سے زیادہ عرصے سے سخت سردی میں دہلی کی مختلف سرحدوں پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں اور ان کا احتجاج جاری ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے حکومت مقرر کر دہ نرخوں پر اناج خریدنا بند کر دے گی اور اس کے نتیجے میں تجارتی کمپنیاں ان کے غلے کی سستے داموں میں خریداری کریں گی۔ کسانوں کے مطابق ان حکومتی اقدامات سے زرعی شعبے پر بڑی کمپنیوں کا تسلط قائم ہو جائے گا، جو قیمتیں کم کرنے پر مجبور کریں گی۔ جب کہ حکومت کا موقف ہے کہ یہ تبدیلیاں زرعی شعبے کے مضبوط مستقبل کے لیے ضروری ہیں۔ اب تک کسانوں اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے سات دور ناکام ہو چکے ہیں۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت نئے زرعی قوانین کو مکمل طور پر واپس لے۔ گزشتہ سال متعارف ہونے والی نئی سکیم کے تحت مودی حکومت نے نو کروڑ کسانوں کے لیے دو ارب 50 کروڑ ڈالر کا مالیاتی پیکج ریلیز کیا تھا۔

MORE, THAN, SIXTY, FARMERS, DIED, TILL YET, IN, INDIA, DURING, FARMERS, PROTESTS

گذشتہ ہفتے وزیراعظم نریندر مودی نے کسانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ سیاسی مفادات رکھنے والوں کے بیانات سے گمراہ نہ ہوں۔تاہم مظاہرین نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ انہیں بدنام کرنے کے لیے غلط بیانیے کو پھیلا رہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website