counter easy hit

مسلم لیگ (ن) کے مزید 2 ایم این اے تحریکِ انصاف میں شامل

اسلام آباد:  تحریکِ انصاف کی جانب سے ن لیگ کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے مزید 2 ایم این ایز نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیل کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مزید دو موجودہ اور ایک سابقہ ایم این اے تحریکِ انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔ صاحبزادہ نذیر سلطان، غلام بی بی بھروانا اور صاحبزادہ محبوب More than 2 MNAs of the Muslim League (N) were included in the movementسلطان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ملاقات کی اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

دوسری جانب نواز شریف کا بیانیہ لیگی ارکان اسمبلی کے لئے تکلیف دہ بن چکا ہے۔ لیگی ارکان اسمبلی کی حب الوطنی انہیں استعفوں پر مجبور کرنے لگی ہے۔

سابق سپیکر پنجاب اسمبلی افضل ساہی نے اسمبلی رکنیت سے استعفی دیدیا ہے۔ افضل ساہی کا کہنا ہے کہ حالیہ سیاسی صورتحال تشویشناک ہے۔ میری حب الوطنی مجھے اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مزید چل سکوں۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے سیاسی صورتحال تکلیف دہ بن گئی ہے۔ ایسے حالات میں اپنی اسمبلی نشست سے استعفی دیتا ہوں۔

ادھر مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی لیفٹیننٹ کرنل (ر) غلام رسول ساہی نے ایوان سے استعفی دے دیا تھا۔ غلام رسول ساہی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ن لیگ کے ساتھ نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پارٹی کے ساتھ نہیں چل سکتا۔ لیفٹیننٹ کرنل (ر) غلام رسول ساہی فیصل آباد کے حلقہ قومی اسمبلی 75 سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔