counter easy hit

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کر کے دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کر کے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔ More Kashmiri youth martyred in Indian occupied Kashmir in occupied Kashmirفائرنگ سے متعدد کشمیری زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ شہید و زخمی ہونے والے افراد ضلع کلگام میں بھارتی فوجیوں کے سرچ آپریشن کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مظاہرہ کر رہے تھے۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے سرچ آپریشن کے دوران کلگام اور اننت ناگ میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی اور ضلع بھر میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کر رکھا تھا مظاہرین پر فائرنگ کے بعد حالات مزید کشیدہ ہو گئے اور سری نگر بانیہال ٹرین سروس بھی روک دی گئی۔ دوسری جانب سری نگر میں مسلح افراد کے ساتھ مقابلے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ ماہ شوپیاں ضلع میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر ایک کار پر فائرنگ کر کے 6 کشمیری طالب علموں کو شہید کردیا تھا جس کے بعد حریت پسند رہنماؤں کی اپیل پر پورے کشمیر میں ہڑتال کی گئی تھی جب کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس، ٹی وی نشریات سمیت اسکول اور جامعات کو بند کر دیا تھا۔