counter easy hit

حماد صدیقی کی گرفتاری کے حوالے سے مزید انکشافات

More, facts, revealed, on, Hamad Siddiqui, arrest, issue

Hamad Siddiqui, MQM,

سانحہ بلدیہ ٹائون کے مرکزی ملزم حماد صدیقی کی گرفتاری کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں، حماد کے ساتھ ایک خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جس سے تحقیقات جاری ہیں ۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رہنما حما د صدیقی امارتی اقامے پر دبئی میں رہائش پذیر تھے، اس نے مارکیٹنگ منیجر کا ویزا حاصل کررکھا تھا۔ذرائع کے مطابق حماد صدیقی کے ساتھ ایک خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جس سے تحقیقات جاری ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق حماد صدیقی کی پاکستان منتقلی کے لئے قانونی کارروائی جاری ہے ،سانحہ بلدیہ ٹائون کے مرکزی ملزم کو جلد پاکستان لایا جائےگا ، تاہم اس حوالے سے حتمی ٹائم فریم دینا مشکل ہے ۔حماد صدیقی سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے علاوہ دیگر کئی سنگین جرائم میں بھی پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے ریڈوارنٹ بھی جاری کیے جاچکے تھے۔ستمبر 2012ء میں بلدیہ ٹاؤن میں واقع ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے میں 250سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website