counter easy hit

مونٹریال: اینڈی مرے نے مونٹریال ماسٹرز ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

Novak Djokovic and Andy Murray

Novak Djokovic and Andy Murray

مونٹریال : برطانیہ کے اینڈی مرے نے مونٹریال ماسٹرز ٹورنامنٹ کے فائنل میں عالمی نمبر 1 نواک جوکووچ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

کینیڈا کے شہر مونٹریال میں ہونے والا فائنل 3 گھنٹے تک جاری رہا۔ اینڈی مرے نے پہلا سیٹ 4-6 سے جیتا، جبکہ دوسرے سیٹ میں نواک جوکووچ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور 4-6 سے کامیابی حاصل کی۔

تیسرے سیٹ میں اینڈی مرے نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور یک طرفہ مقابلے میں 3-6سے جیت کر فتح اپنے نام کرلی۔ یہ2013 کے بعد اینڈی مرے کی نواک جوکووچ کے خلاف پہلی کامیابی ہے۔