counter easy hit

ماہنامہ کائنات کا تازہ شمارہ آن لائن دستیاب

kainaat

kainaat

کولکاتا سے شائع ہونے والے آن لائن ادبی ماہنامہ ‘کائنات’ کا تازہ شمارہ (اگست2016) منظر عام پر آ چکا ہے۔ عالمی معیار کا یہ آن لائن ادبی جریدہ www.kainaat.in یا پلے اسٹور سے کائنات کی ایپ ڈان لوڈ کر کے مفت پڑھا جا سکتا ہے۔ اس شمارہ کا آغاز محمد اعظم کی حمد پاک اور مشتاق احمد نوری کی نعت شریف سے ہوا ہے۔ ابن صفی کے پرستاروں کے لئے یہ شمارہ خاص ہے۔ 26 جولائی کو ابن صفی کی 36 ویں برسی اور88واں یوم پیدائش منایا گیا۔ اس کی مناسبت سے ‘کائنات’ میں ایک گوشہ مرحوم کے لئے مخصوص کر دیا گیا جس میں راشد اشرف،ڈاکٹر سید احمد قادری اور کائنات کے چیف ایڈیٹر خورشید اقبال کے مضامین کے ساتھ ساتھ ابن صفی کی بعض یادگار اور نادر تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں۔

‘بطور خاص’ پیش کش کے تحت اس ماہ معید رشیدی کی 12 غزلیں شامل کی گئی ہیں۔ منظوم حصے میں قیصر شمیم، پروفیسر محمد سفیان صفی، صدیق فنکار، پروفیسر کلیم احسان بٹ، سید انوار الحق سیّد، افضل چوہان، وسیم فرحت کارنجوی اور ایم۔نصراللہ نصر کی غزلیں، آصف ثاقب اور طالب انصاری کی نظمیں اور حیدر قریشی کی نظمیں شامل ہیں۔ نثری حصے میں دیپک بدکی اور سیمیں کرن کے افسانوں کے ساتھ جاوید نہال حشمی کا ایک سائنس فکشن اور ڈاکٹر وحید الحق، محمد غالب نشتر اور ساجد خاں کے پر مغز مضامین شامل ہیں۔ کتب نما میں اس ماہ دو تبصرے شامل ہیں۔

فاروق جائسی کے شعری مجموعے ‘صدف رنگ’ پر عظیم انصاری نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے جب کہ ارشد خالد کی نظموں کے مجموعے ‘پارٹ ٹائم شاعری’ کا جائزہ ایوب خاور نے پیش کیا ہے۔ امید ہے کہ گزشتہ شماروں کی طرح قائین کرام کو ‘کائنات’ کا یہ شمارہ بھی پسند آئے گا۔قلم کار اور تخلیق کار حضرات اپنے مضامین اور تخلیقات کائنات کے چیف ایڈیٹر خورشید اقبال یا ایسو سی ایٹ ایڈیٹر کامران غنی صبا (پٹنہ) کو ارسال فرما سکتے ہیں۔