counter easy hit

انیس 19 ماہ کی بچی نے 7 فٹ لمبی دیوار پر چڑھ کر سب کو حیران کر دیا

Baby

Baby

ایری زونا (جیوڈیسک) کہتے ہیں کہ بچے کو کچھ خاص صلاحیتیں والدین سے ورثے میں ملتی ہیں ایسی ہی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا امریکا کی ایک بچی نے جو اپنے والدین کے نقشے قدم پر چلے ہوئے 19 ماہ میں بھی کئی فٹ دیوار پر چڑھ جاتی ہے اور ایسا کرتے ہوئے اسے ذرا بھی ڈرنہیں لگتا۔

امریکی ریاست ایریزونا کے رہائشی زیک اوران کی اہلیہ راچیل دونوں ہی تجربہ کار کوہ پیما ہیں اور اب ان کی بیٹی ایلی اپنے ماں باپ نقش قدم پر چلتے ہوئے صرف 19 ماہ کی عمر میں 7 فٹ کی دیور پر چڑھ جاتی ہے بلکہ ایلی نے صرف 2 ماہ میں دیوار پر چڑھنے کی کوششیں شروع کردیں تھیں۔

ایلی کی ماں کا کہنا ہے کہ جب وہ صرف 2 ماہ کی تھی تب اس کے لیے نرسری میں ایک راک وال تعمیر کرائی گئی تھی اور صرف 6 ماہ بعد اس نے دیوار پر پر خود ہی چڑھنا شروع کردیا۔

ایلی کی والدہ کے مطابق وہ دیوار پر چڑھنے سے محبت کرتی ہےاور جب سے اس نے دیوار پر چڑھنا شروع کیا تو کبھی گری یا زخمی نہیں ہوئی۔ دوسری جانب بچی کی دیوار پر چڑھنے کی ویڈیو نے فیس بک پر دھوم مچا دی ہے اور اب تک اس کو ایک کروڑ 80 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔