counter easy hit

ایک ایک پائی کی منی ٹریل عدالت میں پیش کردی ،مصدق ملک

مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ایک ایک پائی کی منی ٹریل عدالت میں پیش کردی گئی ہے، وزیراعظم اور مریم نواز کے ہر سال کے ٹیکس کے کاغذات جمع کرادیئے گئے ہیں۔

Money Trail presented in a court of pie pie, Musaddaq malik

Money Trail presented in a court of pie pie, Musaddaq malik

مصدق ملک نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ کسی جگہ پر کوئی جھول نہیں ہے،سوال کیا اٹھایا جارہا ہے کہ باپ اپنی بیٹی کو تحفہ کیسے دے سکتا ہے ، ہمارے نقطہ نظر سے وزیراعظم والا معاملہ تو بند ہوگیااور اب وزیراعظم پر دائر مقدمہ زیر سماعت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہے اور سر تسلیم خم کریں گے،مریم نواز کے مقدمے سے کچھ چیزیں عدالت میں پیش کردی گئیں اور کچھ پیش کردی جائیں گی۔

اس موقع پر دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان جو جو الزامات وزیراعظم پر لگاتے رہے ان سب میں خود ملوث پائے گئے، عمران خان ٹیکس چور بھی نکلے، ان کی آف شور کمپنی بھی نکل آئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website