counter easy hit

ماں کو قبر میں اتارتے ہوئے بیٹا بھی فوت ہو گیا

Moms son

Moms son

سعودی عرب کا شہری اپنی والدہ کو لحد میں اتارتے وقت خود بھی زندگی ہار بیٹھا۔
طائف: (یس اُردو) نجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ایک عجیب منظر دیکھنے میں آیا جہاں ایک شخص اپنی والدہ کے انتقال کے غم کو برداشت نہ کر سکا اور اسے لحد میں اتارتے وقت خود بھی زندگی ہار بیٹھا۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر طائف کے مقامی قبرستان میں جب ایک شخص نے اپنی والدہ کے جسد خاکی کو لحد میں اتار تو وہ زاروقطار رونے لگا اور قبر میں گر پڑا۔ یہ سب کچھ اتنا اچانک ہوا کہ لوگوں کی سمجھ نہیں آیا۔ اس شخص کو ہوش نہ آنے پر فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔