counter easy hit

جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملہ میں جاں بحق ،گزشتہ روز سپریم کورٹ کی توہین رسالت کرنے والی مجرم خاتون کے بارے میں فیصلہ کو پورے ملک عدم استحکام بدامنی اور انتشار میں ڈالنے کی سازش قرا ردیا ، مکمل ویڈیو دیکھیں

خصوصی رپورٹ (اصغر علی مبارک  )اسلام آباد بحریہ ٹاون میں جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملہ میں جاں بحق ہوگئے ، ت فصیلات کے مطابق مذہبی اسکالر اور جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق آج ہی نوشہرہ سے بحریہ ٹاون اسلام آباد اپنے گھر آے تھے اور گھر پر ہی انکو تھانہ لوہو بھیر کے علاقہ میں ٹارگٹ کیا گیا ان پر چاقو کے پے درپے وار بھی کئے گے حملہ آوروں نے سربراہ جے یوآئی (س)مولانا سمیع الحق پر فائرنگ بی کی جس کے نتیجہ میں مولانا سمیع الحق شدید زخمی ہوگئے انکو فوری طور پر راولپنڈی کے تھانہ ایئر پورٹ کار چوک نزد نجی ہسپتال میں پونہچا یا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے۔ جمعیت علما اسلام (س) کے سربراہ اور جامعہ حقانیہ کے مہتمم مولانا سمیع الحق کی عمر81برس تھی. جے یو آئی،مولانا سمیع الحق1988 سے دارالعلوم حقانیہ کے سربراہ ہیں جہاں سے ہزاروں طالبان نے دینی تعلیم حاصل کی ہے. دارالعلوم حقانیہ کو 1990 کی دہائی میں افغان جہاد کی نرسری تصور کیا جاتا تھا.سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ طالبان کی مولانا سمیع الحق کے ساتھ روحانی وابستگی ہے اور وہ انہیں اپنا روحانی باپ تسلیم کرتے تھے. ماضی میں ایک بار مولانا سمیع الحق نے ملا عمر کو اپنے بہترین طالبعلموں میں سے ایک قرار دیا تھا اور انہیں ایک فرشتہ نما انسان کہا تھا.مولانا سمیع الحق ہسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گئے، ان کا جسد خاکی ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیاگیا ہے.
MOLANA SAMI UL HAQ, MURDERE, IN, RAWALPINDI, MOLANA SPEECH, ON, ASIA CASE, SEE ,ALSO, LAST, VIDEO

مولانا سمیع الحق 18دسمبر،1937ءکو اکوڑہ خٹک میں پید ا ہوئے وہ مذہبی اسکالر، عالم اور سیاست دان تھے وہ متعدد مرتبہ قومی اسمبلی اور سینٹ کے رکن منتخب ہوئے. مولانا سمیع الحق کا طالبان اور ملا محمد عمر کے ساتھ قریبی تعلقات تھے انہیں طالبان کے حوالے سے ایک بااثرشخصیت سمجھا جاتا تھا . مولانا سمیع الحق دار العلوم حقانیہ کے مہتمم اور سربراہ بھی تھے ‘دار العلوم دحقانیہ ایک دینی درس گاہ ہے جو دیوبندی مکتب فکر سے تعلق رکھتی ہے.
مولانا سمیع الحق دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جمعیت علما اسلام کے سمیع الحق گروپ کے امیرتھے. ان کا شمار متحدہ مجلس عمل اور حرکت المجاہدین کے بانی اراکین میں ہوتا تھا وہ ایک عرصے تک متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر رہے. وہ ایوان بالا (سینیٹ) کے رکن بھی رہے اور متحدہ دینی محاذ کے بھی بانی تھے جو پاکستان کی چھوٹے مذہبی جماعتوں کا اتحاد ہے یہ اتحاد سال 2013 کے انتخابات میں شرکت کرنے کے لیے وجود میں آیا تھا.

MOLANA SAMI UL HAQ, MURDERE, IN, RAWALPINDI, MOLANA SPEECH, ON, ASIA CASE, SEE ,ALSO, LAST, VIDEO
مولانا سمیع الحق کے والد مولانا عبد الحق بھی عالم دین تھے جنہوں نے جامعہ حقانیہ کی بنیاد رکھی. مولانا سمیع الق نے اپنے والد کے ہی مدرسے دار العلوم حقانیہ میں تعلیم حاصل کی انہوں نے فقہ، اصول فقہ، عربی ادب، منطق ، عربی صرف و نحو (گرائمر)، تفسیر اور حدیث کا علم حاصل کیا. انہیں عربی زبان پر عبور حاصل تھا لیکن ساتھ ساتھ پاکستان کی قومی زبان اردو اور علاقائی زبان پشتو میں بھی کلام کرتے اور کالم لکھتے رہے. تحریک طالبان پاکستان کے پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کو غیر اسلامی قرار دینے پر اور لوگوں کو اسے اپنے بچوں کو پلانے سے روکنے پر مولانا سمیع الحق نے 9 دسمبر، 2013ءکو پولیو کے حفاظتی قطروں کی حمایت میں ایک فتوہ جاری کیا.پولیس حکام کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مولاناسمیع الحق پر حملہ راولپنڈی میں کیا گیا۔نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق پرفائرنگ کردی۔ مولانا سمیع الحق کی آخری تقریر جو کہ آسیہ کیس کے سلسلے میں کی گئی ہے

وہ تقریر جو مولانا سمیع الحق کی آخری تقریر ثابت ہوئی، سپریم کورٹ کا فیصلہ جوتے کی نوک پر کے برابر ہے۔ مولانا سمیع الحق

وہ تقریر جو مولانا سمیع الحق کی آخری تقریر ثابت ہوئی، سپریم کورٹ کا فیصلہ جوتے کی نوک پر کے برابر ہے۔ مولانا سمیع الحق صاحب کا احتجاجی ریلی سے خطابwww.yesurdu.com

Publiée par Yes Urdu sur Vendredi 2 novembre 2018

MOLANA SAMI UL HAQ, MURDERE, IN, RAWALPINDI, MOLANA SPEECH, ON, ASIA CASE, SEE ,ALSO, LAST, VIDEO

جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہوگئے ہیں۔وہ گزشتہ دو روز سے اکوڑہ خٹک میں تھے انکے ہمراہ انکے دیرینہ ساتھ مولانا احمد شاہ اور بیٹا حمد الحق بھی تھے جو محفوظ رھے گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام کے سربراہ اوردفاع پاکستان کونسل چیئرمین مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی توہین رسالت کرنے والی مجرم خاتون کے بارے میں فیصلہ کو پورے ملک عدم استحکام بدامنی اور انتشار میں ڈالنے کی سازش قرا ردیا ہے اور ملک کے مقتدر طاقتوں کو اس فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا کوئی راستہ نکالنا چاہیے۔مولانا سمیع الحق نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعلوم حقانیہ کے فاضل مولانا کاشف شہید کانفرنس تنگی چارسدہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے خطاب کو سیاسی بصیرت سے عاری قرار دیا اور کہاکہ اس تقریر نے جلتی پر تیل ڈالنے کا کام کیا۔ اور یہ سب سیکولر لبرل مصاحبین اور لادین لابیوں کا ان کے ارد گرد گھیرا ڈالنے کا نتیجہ ہے ۔

MOLANA SAMI UL HAQ, MURDERE, IN, RAWALPINDI, MOLANA SPEECH, ON, ASIA CASE, SEE ,ALSO, LAST, VIDEO

مولانا سمیع الحق نے کہاکہ جہاد کی برکت سے روس اور امریکہ دنیا کے سامنے نشانہ عبرت بن گئے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ کفری دنیا کے خلاف جہاد کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان ،فلسطین ،کشمیر،اوردیگر اسلامی ممالک کا واحد حل جہاد ہے ۔کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر مولانا حامد الحق حقانی ،صوبائی امیر مولانا سید یوسف شاہ ،ضلعی امیر مولانا عتیق الرحمن، مولانا محمد صابر،مولانا پیرحزب اللہ جان، اور مولانا حمید اللہ نے بھی خطاب کیا۔

مولانا سمیع الحق نے کہاکہ ملک کے داخلی صورتحال انتہائی تشویش ناک اور نازک شکل اختیار کرگئی ہے ، عوام صبر و تحمل کے ساتھ کل بروز جمعہ پورے ملک میں تمام دینی جماعتیں ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کریں، اور سپریم کورٹ کے ججوں کا آسیہ معلونہ کی رہائی کے فیصلے کی شدید مذمت کریں۔ اور دنیا کو یہ پیغام دیں کہ پاکستان کے بیس کروڑ عوام عدالت کے اس فیصلے کو غلط اور بیرونی دباؤ کا نتیجہ قرار دیتے ہیں ۔
MOLANA SAMI UL HAQ, MURDERE, IN, RAWALPINDI, MOLANA SPEECH, ON, ASIA CASE, SEE ,ALSO, LAST, VIDEO مولانا سمیع الحق نے پاکستان کے تمام اعلیٰ اور باختیار اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ عدالت عالیہ کے ججوں کو اس غیر قانونی فیصلے پر نظرثانی پر مجبور کریں اور پاکستان کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات سے نہ کھیلیں۔ مولاناسمیع الحق نے کہا کہ ہمارے مظاہرے ہمیشہ پرامن رہے ہیں،اور کل بھی تمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ پرامن مظاہروں کا اہتمام کریں۔
انہوں نے پولیس اوردیگر سیکورٹی اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس ملک کے باشندے ہیںاور غیرت مند کلمہ گو ہیں وہ مسلمانوں کے سامنے رکاوٹ نہ بنیں،اوران کو پرامن احتجاج کرنے کا پورا پورا حق دیں۔مولانا سمیع الحق نے کہا کہ اس دنیا کی کوئی طاقت مسلمانوں کے دلوں سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو نہیں نکال سکتی۔ مولاناسمیع الحق نے کہاکہ وزیراعظم کو اپنے اردگرد جمع سیکولر لابیوں کے نرغے سے نکلنا ہوگا،ورنہ خطرہ ہے کہ تبدیلی لانے کی دعویدار حکومت خود کو بہت جلد بتدیل ہونے سے نہیں بچا سکے گی۔ کانفرنس میں علاقہ بھر کے علماء طلبا ء اور مسلمانوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اور اس اجتماع میں قائد جمعیت مولانا سمیع الحق کے دست مبارک پر سیاسی اور جہادی بیعت کا اعلان کیا۔