counter easy hit

حکومت کشمیر کا مقدمہ لڑنے میں ناکام، فیس سیونگ کے طورپر خاموشی اختیار کریگی، مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد(یس اردو نیوز) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آپ نے آبائی گائوں عبدالخیل میں عید الضحی منائی ۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے عبدالخیل میں نماز عید کا خطبہ دیا اور نماز پڑھائی اور ملک اور قوم کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کرائیں۔ مولانا فضل الرحمان نے اپنے اس موقع پر تمام حاضرین اور پوری پاکستانی قوم کو عید الضحٰی کی مبارکباد پیش کی اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کی قربانیاں قبول فرمائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اردگرد کے مستحق لوگوں کا خیال رکھنا ہے کورونا وائرس کے باعث ہمیں گھروں میں رہنا ہے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے ۔ انھوں نے اعلان کیا کہ جمعیت علماء اسلام کا 5 اگست کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف یوم سیاہ منائے گی۔اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ملک بھر میں مظاہرے اور ریلیاں نکالے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں عید کے اجتماعات پر پابندی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انھوں نے حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت کشمیر کا کیس لڑنے میں مکمل ناکام رہی ہے۔ حکومت نے کشمیر کا سودا کرلیا ہے اب مگرمچھ کے آنسو نہ بہائے ایک منٹ کی خاموشی سے کشمیر آزاد ہوجائے گا کیا؟ انھوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا ایک ایک کارکن کشمیریوں کے ساتھ ہے اور کھڑا رہے گا ۔ سلیکٹیڈ حکومت بیان بازی کر رہی ہے کشمیریوں کیلئے عملی اقدامات کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔ عید کے روز سلیکٹیڈ وزیراعظم کشمیریوں کے زخموں پر مرہم لگانے کی بجائے نتھیاگلی نکل گئے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website