counter easy hit

حالات خراب : مولانا فضل الرحمٰن کے ایک اعلان نے اسلام آباد میں سیکورٹی اداروں کی دوڑیں لگوا دی، ہر طرف ہائی الرٹ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے ڈی چوک اوربنی گالہ کی طرف پیش قدمی کی دھمکی پر سیکورٹی ادارے حرکت میں آگئے ،ریڈ زون اوربنی گالہ کی سیکورٹی سخت کرکے رینجرز، ایف سی اور ایلیٹ اہلکاروں کے تازہ دم دستے تعینات کردئیے گئے

جبکہ داخلی و خارجی راستوں کو بھی کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا۔انتظامیہ نے ڈی چوک کی طرف جانے والی سڑکیں بلاک کر دیں ، شہر اقتدار کے دیگر علاقوں میں تعینات پولیس اہلکاروں ، رینجرز ، ایف سی اور ایلیٹ فورس کو ریڈ زون منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔مری روڈسے انصاف چوک تک اور بنی گالہ میں تین مقامات پر کنٹینر کے ذریعے راستے سیل کر دئیے گئے ، ہنگامی صورتحال کے پیش نظر بکتر بند گاڑیاں بھی ریڈ زون اور بنی گالہ پہنچا دی گئیں۔دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مارچ کے اگلے مرحلے سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی طے کرلی۔ذرائع نے بتایا حکومت انتظار کرے گی کہ دو دن بعد مولانا فضل الرحمان کس لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہیں اور اس کی روشنی میں حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائیگی۔حکومت نے پولیس، رینجرز اور ایف سی کو الرٹ کر دیا جبکہ انتہائی اشد ضرورت میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے فوج کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے ۔

Molana Fazal ur Rahman, announced, big, decision, Army, and, security, agencies, shooked

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website