counter easy hit

محمد حفیظ کیلئے لارڈز ٹیسٹ ڈراؤنا خواب ثابت ہوا

Mohammad

Mohammad

محمد حفیظ کے لئے لارڈز ٹیسٹ ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، پروفیسر نے الیسٹر کک کا سلپ میں آسان کیچ گرایا اور دوسری اننگز میں کھاتہ کھولے بغیر پویلین روانہ ہو گئے۔
لندن: (یس اُردو) پروفیسر کے آؤٹ ہونے کا انداز بھی نرالا تھا۔ سٹورٹ براڈ کی گیند پر جوروٹ کو کیچنگ پریکٹس کرائی۔ پہلی اننگز میں بھی پینتیس سالہ اوپنر متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور ایک موقع ملنے کے باوجود لمبی اننگز نہ کھیل سکے۔ محمد حفیظ نے سلپ میں الیسٹر کک کا اہم کیچ بھی ڈراپ کیا۔پروفیسر دورہ انگلینڈ میں پریکٹس میچوں سمیت مجموعی طور پر چھ اننگز کھیل چکے ہیں اور اٹھارہ کی اوسط سے محض ایک سو دس رنز ہی بنا سکے ہیں۔