counter easy hit

محمد وسیم ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل کیلیے 15 جولائی کو متھالین سے مقابلہ کریں گے

لاہور: پاکستانی باکسر محمد وسیم انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن فلائی ویٹ ورلڈ ٹائٹل کیلیے 15جولائی کو ملائیشیا میں جنوبی افریقن باکسر موروئی متھالین کیخلاف فائٹ کریں گے۔

Mohammad Waseem will compete with MThalane on July 15 for the World Flyweight titleمیڈیا سے بات چیت میں محمد وسیم کا کہنا ہے کہ میں نے ورلڈ باکسنگ کونسل سلور فلائی ویٹ کیٹیگری میں ٹائٹل جیت رکھا ہے اور اس کا کامیاب دفاع بھی کیا لیکن بدقسمتی سے اسپانسر شپ مسائل کی وجہ سے میں اسے جاری نہ رکھ سکا لیکن اب مجھے انگلینڈ سے پروموٹر مل گیا ہے، تجربہ کار باکسر سے مقابلے کا سن کر خوشی محسوس ہو رہی ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ میں فائٹ جیت کر واپس وطن لوٹوں گا۔

محمد وسیم نے کہا کہ میری ٹریننگ جاری ہے اور بہت جلد اپنے ٹرینر جیف مے ویدر کی نگرانی میں جدید تربیت کیلیے لاس ویگاس جاؤں گا۔ متھالین نے کل37 مقابلوں میں سے 35 فتوحات حاصل کر رکھی ہیں جبکہ 2 مقابلوں میں انھیں ناکامی کا سامنا پڑا، دوسری جانب وسیم نے 8  مقابلوں میں سے تمام میں کامیابیاں حاصل کر رکھی ہیں۔