counter easy hit

محمد سفیان دسویں امتحان میں مستانیہ اردو ہائی اسکول لوہارہ میں ٹاپ

Sufiyan Baba

Sufiyan Baba

آکولہ (ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ) امسال منعقد ہوئے ایس ایس سی امتحانات میں مستانیہ اردو ہائی اسکول لوہارہ ضلع آکولہ نے اپنے شاندار نتائج کی روایت کو بر قرار رکھا۔ امسال ایس ایس سی میں اسکول ہذا سے کل ٣٤طلبا و طالبات نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے ٣٣ طلبا و طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔اسکول کا مجموعی نتیجہ 97.42% فیصد رہا۔

الحاج محمد علی عرف بابا میاں دیشمکھ عشرفی استاد مدرسہ دارلعلوم حسینہ آکولہ کے ہونہار فرزند محمد سفیان دیشمکھ نے امسال مارچ ٢٠١٥ئ میں منعقدہ ایس ایس سے بورڈ امتحان میں 89.40% فیصد نمبرات حاصل کر مستانیہ اردو ہائی اسکول لوہارہ تعلقہ بالاپور ضلع آکولہ میں اوّل مقام حاصل کیا۔ جبکہ مسکان پروین صاحب خان نے 84.80% فیصد نمبرات حاصل کر کے اسکول میں دوسرا مقام حاصل کیا۔ اسی طرح ممتاز پروین راجو پٹیل نے 83.40% فیصد حاصل کر اسکول میں تیسرا مقام حاصل کیا۔

محمد سفیان اور دیگر طلبہ و طالبات کی اس نمایاں کامیابی پر اراکین مجلس انتظامیہ، صدر مدرس، اساتذہ حضرات کو دلی مبارکباد پیش کی۔ اور امید ظاہر کی کہ طلباء و اساتذہ حضرات آئندہ بھی اسی طرح اسکول کا نام روشن کرتے رہیں گے۔طلباء نے اپنی نمایاں کامیابی کا سہرہ صدر مدرس محمد جاوید، اساتذہ ڈاکٹر شبانہ یاسمین ڈاکٹر محمد طالب دیشمکھ، عزت اللہ خان، ساجد اللہ خان، اور محمد فاروق کو دیتے ہیں۔ محمد دیشمکھ کی نمایاں کامیابی پر دوست و احباب اور رشتہ داروں نے مبارکباد پیش کی۔