counter easy hit

محمد شکیل چغتائی نے قرارداد یمن حکومت پاکستان تک پہنچانے کیلئے پاکستانی سفارتخانہ کے حوالہ کر دی

Shakeel Chagatai With Pakistani Embassy

Shakeel Chagatai With Pakistani Embassy

جرمنی (انجم بلوچستانی سے) گذشتہ دنوں فرانکفرٹ اور اوفن باخ میں مقیم PAT اورMQI کے کارکنان کی جانب سے اوفن باخ میںرہنماو چیف کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک PATیورپ ،چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی AGRS ؛چیف ایگزیکٹئوایشین پیپلزنیوزایجنسی،APNA انٹر نیشنل؛ میڈیا کو آرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن TMQ برائے یورپ؛ نامور ایشین یورپین صحافی و شاعرمحمد شکیل چغتائی کے زیر صدارت منعقد ہونے والی تقریب یوم پاکستان میں پاکستان عوامی تحریک و منہاج القرآن کی جانب سے مشرق وسطےٰ کے حالات اور یمن میں چھڑنیوالی جنگ کے بارے میں تقریب کے ناظم سابق جنرل سکریٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل، فرانکفرٹ،ڈپٹی کوآرڈینیٹر منہاج میڈیا کو آرڈینیشن بیورو،فرانکفرٹ نے ایک قرارداد پیش کی۔

جو تقریب میں شریک پاکستان پیپلز پارٹی؛پاکستان تحریک انصاف؛ پاکستان مسلم لیگ(ن)؛ادارہ پاک دارالسلام؛ہم ہیں پاکستان کے نمائندوں اوراجلاس میں شریک تمام دیگر شرکاء کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

منظور شدہ قرارداد کا مکمل متن درج ذیل ہے:
٢٨ مارچ ٢٠١٥ء کواوفن باخ ،جرمنی میں پاکستان عوامی تحریک و منہاج القرآن کے کارکنان کے زیر اہتمام ،رہنما و چیف کو آرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک یورپ محمد شکیل چغتائی کی صدارت میں منعقد ہونے والی تقریب یوم پاکستان٢٠١٥ء کے دوران منظور شدہ قرارداد کی رو سے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ:
١۔ یمن میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی با عزت اور بحفاظت واپسی کا فوری بندوبست کرے اور اسکے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے۔

٢۔ مشرق وسطیٰ ،خصوصاً یمن میںچھڑنے والی جنگ کا کسی صورت میں حصہ نہ بنے۔

٣۔ پاکستانی افواج کی مدد کو سعودی عرب کی حدود کے اندرسعودی عرب کے دفاع اور حرمین شریفین کی حفاظت تک محدود رکھے۔

٤۔ ایران، سعودی عرب ،مشرق وسطےٰ کے دیگر ممالک اور باقی دنیا کویہ پیغام دے کہ پاکستان براہ راست اس تنازع کا حصہ نہیں بنے گا۔

اس قرارداد کے بارے میںمتفقہ طور پر طے ہوا کہ:یہ قرارداد،جوپورے ہائوس نے متفقہ طور پر منظور کی ہے ، سفیر پاکستان کی وساطت سے حکومت پاکستان کو روانہ کی جائے گی۔
یہ قرار داد ،جسے قراردادیمن کا نام دیا گیا،اوفن باخ کے فیصلہ کے مطابق یکم اپریل ٢٠١٥ء کوبرلن میں سفارتخانہء پاکستان کے حوالہ کر دی گئی۔

اس سلسلے میں محمد شکیل چغتائی کی قیادت میں ایک سہ رکنی وفد نے،جو انکے علاوہ سابق صدر،پاکستان عوامی تحریک، برلن؛ صدر، مجلس شوریٰ، منہاج القرآن انٹرنیشنل،برلن ،خضر حیات تارڑ اورریجنل سربراہ،جرمن پاکستان فورم،جرمنی ؛مشیر کشمیر فورم وزیر حسین ملک پر مشتمل تھا، جرمنی کے دارالحکومت برلن میں سفارتخانہء پاکستان ، جرمنی کے کونسلر سجاد حیدر خان سے ملاقات کی۔

وفد نے پاکستان کی مشکلات،مشرق وسطےٰ کی صورتحال،حکومتی وزیروں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات،حکومت ا و رحزب اختلاف کے درمیان غیر ہم آہنگی اوراس نازک موقعہ پر غلط فیصلوں کے دور رس نقصانات کا جائزہ لیا ۔جس کے بعدمحمد شکیل چغتائی نے قرارداد یمن پڑھ کرسنانے کے بعدHOC سجاد حیدر خان کے سپرد کی تاکہ اسے حکومت پاکستان میں متعلقہ حکام و ذمہ داران تک پہنچایا جا سکے۔

سجاد حیدر نے وفد کے اراکین کی وطن عزیز کے بارے میں فکرمندی،ملکی حالات پر گہری نظر،ملکی مسائل پر بروقت اظہار خیال اور ہر قومی ایشو پر عملی اقدامات کی تعریف کی اور انکے جذبہ حب الوطنی و بے لوث ملکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔وفد نے فوری وقت دینے پر سفارتخانہ کا شکریہ ادا کیا۔

برلن میں اس قرارداد پر دستخط کرنے والوں میں وفد کے اراکین اور پیش کنندہ کے علاوہ قرارداد کے حمایت کنندگان ڈاکٹر ریاست خان، جنرل سکریٹری ہیومین کیر اسٹفٹنگ جرمنی/پاکستان، مشیر اعلیٰ،ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی،جرمنی اور پرنس محمد ارمغا ن خان چغتائی ، رکن، منہاج یوتھ لیگ، برلن شامل تھے۔