counter easy hit

بے گناہ شہریوں کودہشت گردی کا نشانہ بنانا ظلم کی انتہااورانتہائی گھٹیا اقدام ہے،غضنفر علی بٹ،محمد اسماعیل

 Mohammad Ismail

Mohammad Ismail

سرائے عالمگیر(بیوروچیف)گلشن اقبال پارک لاہور میں معصوم بچوں ،خواتین سمیت بے گناہ شہریوں کودہشت گردی کا نشانہ بنانا ظلم کی انتہااورانتہائی گھٹیا اقدام ہے منفی عناصر کے ساتھ ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی وقت کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہارانجمن تاجران کے راہنماغضنفر علی بٹ،محمد اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ لاہور پارک میں دھماکہ بھارتی ایجنسی را کے جاسوس کی گرفتاری کا ردعمل ہے لیکن دشمن یاد رکھے دلانہ حملوں سے ہمیں ڈرایاجا سکتاہے نہ ہی پاکستانی قوم دہشت گردوں کی گھٹیا حرکتوں سے پاکستانی قوم مرغوب ہونے والی ،پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور شاندار کامیابیاں حاصل کر رہی ہے انشااللہ بہت جلد ظالمان کا خاتمہ کر دے گی ،انہوں نے کہاکہ ہم گلشن اقبال پارک لاہور میں معصوم بچوں ،خواتین سمیت بے گناہ شہریوں کودہشت گردی کا نشانہ بنانے والوں کی بھر پور انداز میں مذمت کرتے ہیں اور دعاگوہیں کہ اللہ پاک شہدا کو جنت الفردوس میں جگہ اور وارثان کو صبروجمیل کی دولت سے نوازیں