counter easy hit

محمد اقبال چوہدری کو(PAT) کا سیکریٹری جنرل یورپ نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، چوہدری امتیاز احمد

Imtiaz Ahmed Akia

Imtiaz Ahmed Akia

بارسلونا (یوسف چوہدری) پاکستان عوامی تحریک سپین کے چیف آرگنائزر چوہدری امتیازاحمد آکیہ نے محمد اقبال چوہدری کو پاکستان عوامی تحریک یورپ کا سیکریٹری جنرل نامزد ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے محبت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد اقبال چوہدری کی نامزدگی پاکستان عوامی تحریک سپین کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد اقبال چوہدری نہ صرف میرے دیرینہ دوست ہیں بلکہ وہ ایک محنتی اور قابل قدر انسان ہیں جن کی پوری زندگی سماجی خدمت میں گزر رہی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ جہاں وہ یورپ بھر میں پاکستان عوامی تحریک کو فعال بنائیں گے وہیں پاکستان عوامی تحریک سپین کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

چوہدری امتیازاحمد آکیہ نے کہا کہ وہ اس جدوجہد میں محمد اقبال چوہدری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہیں جہاں بھی ہماری ضرورت ہو گی ہمیں اپنا ہمقدم پائیں گے۔