counter easy hit

میاں برادران مال بناو پالیسی پرعمل پیرا ہیں،چوہدری محمد الیاس

Mohammad Ilyas

Mohammad Ilyas

سرائے عالمگیر(بیوروچیف)میاں برادران مال بناو پالیسی پرعمل پیرا ہیں ؟عوام کو ریلیف تودور کی بات دو وقت کی روٹی میسر نہیں ان خیالات کا اظہار سابق ضلعی صدر تحریک انصاف و امیدوار NA107چوہدری محمد الیاس نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنان و معززین علاقہ سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ میاں برادران کی منفی پالیسیوں کی وجہ سے کرپشن نے اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے اوپر سے نیچے تک کرپشن ہی کرپشن دیکھائی دیتی ہے اور ووٹ دینے والے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا انھوں نے مزید کہا کہ حکومت بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پرعوام سے ہر روز جھوٹ بولتی ہے اب عوام بھی ان کے باتوں سے اکتا چکے ہیں چوہدری محمد الیاس نے مزید کہا کہ تحریک انصاف حکمرانوں کو ٹف ٹائم دے گی اور عوام کو اس کا حق دلانے کے لیے جہد مسلسل کرتی رہے گی