counter easy hit

آنے والا وقت انشااللہ پی ٹی آئی کا ہے،محمد الیاس چوہدری

Mohammad Ilyas Chaudhry

Mohammad Ilyas Chaudhry

سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف ضلع کے اہم راہنما محمد الیاس چوہدری نے اپنے بیان میں کہاہے کہ بلدیاتی الیکشن میں حکمرانوں اور ان کے حواریوں کی پھرتیوں نے ثابت کیاہے کہ وہ پی ٹی آئی سے خوف زدہ ہیں جس کی وجہ سے الیکشن رولز کی کھلم کھلا خلاف وزری کرتے ہوئے ہر طرف نالیوں ،گلیوں کی تعمیرکے ساتھ عوامی ترقی و خوشحالی کے دعوں کی سیاست عروج پررہی جبکہ سیاسی شعور سے نابلدحواری اپنے امیدوار کی شخصیت میں رنگ بھرانے کے لیے وہ دعوے بھی کرتے رہے جو ان کے اختیار میں بھی نہیں تھے جس کی وجہ سے آج عوام سے منہ چھپاتے پھرتے ہیں انہوں نے کہاکہ اس میں شک نہیں کہ بلدیاتی الیکشن میں وارڈز کی کاٹ چھانٹ اور ترقیاتی کاموں کا جانسہ دے کر لیگی راہنماوں کے امیدواروں نے ٹیکنیکل دھا ندلی کرکے اپنے امیدوار تو کامیاب کرا لیے لیکن میں سمجھتاہوں پی ٹی آئی اپنے مشن میں کامیاب ہو چکی ہے کیونکہ یہ وعدے پورے نہیں ہوں گے تو عوام پوچھیں گے پھر ان کے پاس بھاگنے کے سوا چارہ نیں ہوگاانہوں نے کہاکہ آنے والا وقت انشااللہ پی ٹی آئی کا ہے اور پاکستان میں عوام کی حقیقی حکمرانی ہوگی۔