counter easy hit

پنجاب حکومت بلدیاتی نمائندوں کا احتصال بند کرے،چوہدری محمد الیاس

Mohammad Ilyas

Mohammad Ilyas

سرا ئے عا لمگیر (صغیر راٹھور) سابق ضلعی صدر و آرگنائزر تحریک انصاف حلقہ این اے 107چوہدری محمد الیاس نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بلدیاتی نمائندوں کا احتصال بند کرے اگر بلدیاتی اداروں کی بحالی کیلئے فی یونین کونسل25لاکھ روپے فنڈز دینے کا اعلان کرکے ڈی سی او صاحبان کے ذریعہ ہی ادارے چلانے ہیں تو نامکمل ا بلدیاتی داروں کے نمائندوں کا اجلاس بلاناکیوں ضروری ہے جبکہ پنجاب کے بجٹ میں بلدیاتی اداروں کیلئے فنڈز مختص نہ کر نا اور یو سی کیلئے 25لاکھ کا اعلان اور بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل کو ابھی تک ملتوی رکھنا ، اداروں کو اختیارات منتقل نہ کرنا ؟شہر کی میونسپل کمیٹی اور ڈسٹرکٹ کارپوریشن کیلئے ابھی مزید انتظار اور یو سی لیول پر تزین و آرائش کے نام پر 25لاکھ کی تقسیم پنجاب حکومت کے ارکان اسمبلی اور انتظامیہ کے ذریعہ فنڈز کا استعمال کروانااوراپنی مرضی مسلط کر کے بلدیاتی نمائندوں کو مکمل اختیارات نہ دینا عوامی نمائندوں کا احتصال ہے ،ایسی منفی پالیسیوں کی وجہ سے حکمرانوں نے اداروں کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا، انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ سندھ کے حوالے سے پہلے ہی فیصلہ دی چکی کہ مخصوص نشستوں اور میئر و چیئرمین کا انتخاب خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہو گا اورملک کے دیگر صوبوں کیلئے بھی ایک ہی قانون ہوتا ہے اس کے باوجود بلدیاتی اداروں کو بحال نہ کر کے گراس روٹ پر عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بلدیاتی نمائندوں کے ہاتھوں نہ دینا عوام اور عوام کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ سخت زیادتی ہے،انھوں نے مزید کہا کہ فوری طور پر پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل مکمل کر ئے ،بلدیاتی اداروں کو مکمل اختیارات دیں اورعوامی نمائندوں کو با اختیار کر تے ہوئے فنڈز جاری کریں۔