counter easy hit

محمد عنایت سکنہ کھوہار دوران فرایض منصبی ادا کرتے ہوئے پٹوار خانے میں ہی مالک حقیقی کو جاملے

Mohammad gave

Mohammad gave

سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی )حرکت قلب بند ہونیکی وجہ سے ملک محمد عنایت سکنہ کھوہار دوران فرایض منصبی ادا کرتے ہوئے پٹوار خانے میں ہی مالک حقیقی کو جاملے تفصیل کیمطابق ملک محمد عنایت پٹواری صفدر حسین کے ساتھ بطور منشی کام کرتے تھے معمول کے مطابق پٹوار خانے صبح سویرے آئے اور کام کرنا شروع کر دیا اچانک حرکت قلب بند ہوئی اور جان کی بازی ہار گئے پٹوار خانے میں موجود دیگر اہلکار اور سائل نے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا چونکہ وہ انتہائی شفیق اور ہمدرد انسان تھے تمام پٹواریوں نے اس موقع پر صدمے کی وجہ سے اپنے اپنے دفاتر کو بند کر کے ان کے آبائی گاوں میں تعزیت کے لیے روانہ ہو گئے۔