counter easy hit

شرح خواندگی میں اضافہ کیلئے پرائیویٹ سیکٹرکا نمایاں کردارہے، چوہدری محمداشرف دیونہ

Mohammad Ashraf dyunh

Mohammad Ashraf dyunh

لالہ موسیٰ(محمدمنشاء بٹ)مسلم لیگی راہنماء وایم پی اے چوہدری محمداشرف دیونہ نے ایگزاسکول سسٹم لالہ موسیٰ کی سالنہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ شرح خواندگی میں اضافہ کیلئے پرائیویٹ سیکٹرکا نمایاں کردارہے ،انسان ماں کی گودسے سیکھناشروع کرتاہے اور قبرتک سیکھنے کا عمل جاری رکھتاہے ،علم کے وارث علماء کرام اور اساتذہ کو کہاجاتاہے ،اگراس شعبے کو آگے لے کرجاناہے تو اس میں مخلص پن،فرقہ واریت سے پاک رکھناپڑے گاجبکہ میں طلباء ،طالبات کو بھی کہوں گاکہ وہ قائداعظم محمدعلی جناح کے فرمان کے مطابق کام کام اور کام کے اصول پر کام کرناہوگا،چیئرمین سٹیزن پولیس لائنزکمیٹی ضلع گجرات چوہدری اخترعلی چھوکرکلاں نے کہاکہ طلباء کی ذہنی نشوؤنماکیلئے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیاں بھی انتہائی ضروری ہیں ،ایگزاء سکول کی تقریب میں بچوں نے جمناسٹک،ٹیبلواور کلام اقبال ودیگرپروگراموں میں جس طرح اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیادیکھ کرخوشی ہوئی ،اور جب شانداررزلٹ سناتو اور زیادہ خوشی ہوئی ،انہوں نے کہاکہ جوبچے کامیاب ہوئے ان کو مبارکبادپیش کرتاہوں اور جن کے کم مارکس آئے ان سے کہوں گاکہ وہ بھی محنت کریں اور اگلے سال نمایاں پوزیشن حاصل کریں ،تقریب میں طلباء ،طالبات ،والدین ،معززین علاقہ اور صحافیوں کی کثیرتعدادموجودتھی۔