counter easy hit

محمد اصغر کے گھر دو نوجوان گھس گئے اور اس کی بیٹی (م) کوگن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر غائب ہوگئے

Mohammad Asghar t

Mohammad Asghar t

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)نواحی گاؤں چک چار رسالہ میں کاشتکار محمد اصغر کے گھر دو نوجوان گھس گئے اور اس کی بیٹی (م) کوگن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر غائب ہوگئے، اس دوران ملزمان کا ایک مسلح ساتھی گھر کے باہر پہرہ دیتا رہا پولیس نے شہزاد وغیرہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ، نواحی گاؤں گوبند گڑھ میں کاشتکار محمد اسلم کی بیٹی (ص) کو ایک نوجوان منیر احمد اپنے چار ساتھیوں کی مدد سے مبینہ طور پر سابقہ آشنائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گیا جس کا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے، محلہ رحمان پورہ میں چھ سالہ گونگی لڑکی راحیلہ اغواء ہوگئی، اندرون شہر فاطمہ جناح روڈ پر دو نوجوانوں نے مقامی شہری کی بیٹی کو اس وقت اغواء کرنے کی کوشش کی جب وہ سکول جارہی تھی اس دوران وہاں متعدد شہری اکٹھے ہوگئے اور انہوں نے دونوں نوجوانوں کو پکڑ کر شدید زدوکوب کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔