counter easy hit

میاں نوازریف ذاتی مفاد کے خول سے نکل کر آرٹیکل چھ پر عمل کروا کر جمہوریت کی رٹ ثابت کریں،چوہدری محمد ارشد

Mohammad Arshad

Mohammad Arshad

سرائے عالمگیر(بیوروچیف)آرٹیکل 6بھٹو کو بچا سکا نہ نواز یف جمہوریت کی رٹ ثابت کرنے پر تیار نظر آتے ہیں یوں محسوس ہوتاہے کہ آئین سے بالا کچھ طاقتیں ہیں ہے جو ہر بار جمہوری نظام مہر لگا کر پردے کے پیچھے چھپ بجاتیں ہیں اور نام لینے والے ہر بارنظریہ ضرورت کے فلسفے کی پیروی کرتے ہوئے خاموشی اختیار کر لیتے ہیں ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے راہنما سابق ایم پی اے چوہدری محمد ارشد نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ جمہوری نظام میں آئین ہی اہم ہوتاہے جو ملکی میں نظام کو جاری رکھنے اور یہاں آباد لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہوتاہے اور فرد واحد کی بجائے مختلف اداروں کی ذمہ داریوں اور اختیارات کی تقسیم اس انداز میں ہوتی ہے جس پر کسی کو اعتراض نہیں ہوتا جبکہ پاکستان کے ماضی میں پیش آنے والے واقعیات کی روشنی میں دیکھا جائے تو آرٹیکل6 کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں کی کیونکہ اس کے تحت آئیں میں دیے گیے اختیارات سے تجاوز کرنا غداری کے دائرے میں آتا ہے جس کی سزا موت ہے لیکن بد قسمتی ئی ہے کہ بھٹو نے اسے بنایا مگر یہ آرٹیکل خود اسے نہ بچا سکا اور آج وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف بھی جمہوریت کی رٹ ثابت کرنے کے لیے اس آرٹیکل پر عمل کرانے کی ہمت کرتے نظر نہیں آتے ہم پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میاں نوازریف ذاتی مفاد کے خول سے نکل کر آرٹیکل چھ پر عمل کروا کر جمہوریت کی رٹ ثابت کریں یا آرٹیکل چھ کو آئین سے ختم کرکے اس بات کا اقرار کریں کہ آئین اور قانون صرف طاقتور کے تحفظ کا نام ہے جس کا ملک و قوم سمیت جمہوریت کے تحفظ سے کوئی تعلق نہیں ،انہوں نے مزید کہاکہ آئین پاکستان کا اخترام ہر شہری پر فرض ہے ہم قائد تحریک عمران خان کی زیر آئین پاکستان کی روح کے مطابق عمل کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں اسی میں پاکستان اور عوام کی بقا کا پیغام ہے اس سے دنیامیں ہماری شناخت اچھے کی ہوگی