counter easy hit

موجودہ نظام میں ملکی ترقی دیوانے کے خواب کہ سوا کچھ بھی نہیں ہے،چوہدری محمد ارشد

Mohammad Arshad

Mohammad Arshad

سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی) سابق ایم پی اے حلقہ پی پی 114پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہدری محمد ارشد نے اپنے بیان میں کہاہے مشرف کی بیرون ملک روانگی اور حکمرانوں کی پراسرار خاموشی سے محسوس ہوتاہے کہ پاکستان میں قانوصرف غریب کے لیے ہے طاقتور کو سزا دینے کی بجائے ملزم کا دفاع کرتا نظر آتاہے ایسے قانون کے اندر رہتے ہوئے موجودہ نظام میں ملکی ترقی دیوانے کے خواب کہ سوا کچھ بھی نہیں ہے یہ حقیقت ہے کہ وطن عزیز میں قانون کی رٹ ثابت نہ ہونے کی وجہ سے دنیا ہم پر انگلیاں اٹھا رہی ہے لیکن صد افسوس کے حکمران پرانی کہانی کو دھراتے ہوئے ذاتی مفاد کی وجہ سے اب بھی خاموش ہیں میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے حکمرانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ اب ذاتی مفاد کی نہیں بلکہ ملکی بقاکی جنگ کا مرحلہ شروع ہو چکاہے اور بہت جلد ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے والوں سمیت مجبوریوں کے مارے اقتدار پرستوں کا احتساب عوام پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے کریں گے، اس سے پہلے کہ ایسا وقت آئے حکمرانوں کو ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے والوں کو روکنا ہوگا ورنہ حکمران یاد رکھیں عوام کا فیصلہ اٹل ہوتا ہے