counter easy hit

محمد عمار دوسری مرتبہ آئی ٹی ٹی ڈبلین میں اوگرافیا نافال کے چیئرمین منتخب

Muhammad Ammar

Muhammad Ammar

آئرلینڈ ڈبلین (فرخ وسیم بٹ) محمد عمار علی دوسری مرتبہ آئی ٹی ٹی ڈبلن میں اوگرافیانافال کے انتخابات میں بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے پارٹی کے سینئر ممبران، ٹی ڈیز سینٹرز، کونسلرز، کارکنان اور کمیونٹی کی بڑی تعداد میں محمد عمار علی کو اس کامیابی پر مبارکباد دی اور ان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے آئندہ بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ان کی پارٹی کیلئے کی جانے والی خدمات کو سرایا۔

محمد عمار علی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کو آئی ٹی ٹی ڈبلین میں اور مضبوط تر اور فعال کرنے میں اپنی تمام تر صلاحتوں کو بروئے کار لائیں گیں اور آئی ٹی ٹی ڈبلن کے اوگرافیانافال کے دیگر ممبران کا شکریہ بھی ادا کیا کہ وہ ان کے ساتھ قدم بہ قدم رہے۔