counter easy hit

ڈی پی ایس کیمپس قائم کرنے کے لئے سرعت سے پیش رفت کی جارہی ہے،محمد عامر جان

Mohammad Amir Jan

Mohammad Amir Jan

کھاریاں(نیئر صدیقی سے)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد عامر جان نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ ‘ گجرات اور سیالکوٹ کی تحصیلوں میں ڈی پی ایس کیمپس قائم کرنے کے لئے سرعت سے پیش رفت کی جارہی ہے۔ تینوں اضلاع کے ڈی سی اوز پراجیکٹ ڈائریکٹرز کے طور پر تعمیراتی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کررہے ہیں۔ وہ کمشنر آفس میں ویڈیو لنک کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ سیالکوٹ اور گجرات کے ڈی سی اوزاپنے دفاتر میں ویڈیو لنک کانفرنس میں شریک تھے جنہوں نے کمشنر کو ضروری تفصیلات اور دستیاب فنڈز ودیگر تکنیکی امور سے متعلق آگاہ کیا۔ کمشنر آفس میں اے ڈی سی ملک رفاقت نسوانہ‘ ایکسیئن پروونشل بلڈنگز معراج اسلام ملک‘ ایس ڈی او محمداکرم‘ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ‘ ڈی او پلاننگ ‘ پرنسپل ڈی پی ایس ساجد جمال اوردیگر افسران شریک تھے۔کمشنر نے کہا کہ ڈی سی اوز تعمیراتی کاموں‘ رقوم کی ادائیگی اور کنٹریکٹرز کی کارکردگی شفاف بنانے کے تمام مراحل کی نگرانی کریں گے اور عوامی فلاح کے اس اہم پراجیکٹ کو بروقت اور معیاری مکمل کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کریں گے۔ انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرکیٹیکچر کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے تیارکردہ ڈیزائن اورلے آؤٹ پلان ڈی سی اوزکو پیش کریں تاکہ ڈویژنل سطح پر ایک موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے ڈی پی ایس کیمپسزکی عمارتیں مکمل کی جاسکیں۔