counter easy hit

محمد عامر کی واپسی کا مخالف تھا، اب مکمل حمایت کرتا ہوں: مصباح الحق

Mohammad Amir

Mohammad Amir

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ وہ شروع میں محمد عامر کی واپسی کے مخالف تھے لیکن اب نوجوان باؤلر کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
ہوو: (یس اُردو) کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ہماری باؤلنگ لائن میں اتنی جان ہے کہ انگلینڈ کو مشکل میں ڈال سکے تاہم انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز جیتنے کیلئے قومی ٹیم کے بلے بازوں کو رنز کرنا ہونگے۔ کہتے ہیں کہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ چھ سال سے عمدہ کارکردگی دکھا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میچ فکسنگ کی وجہ سے شروع میں محمد عامر کی واپسی کا مخالف تھا لیکن اب مکمل حمایت کرتا ہوں۔ انگلش میڈیا پاکستان ٹیم بارے کیا کہہ رہا ہے، اس پر کان نہیں دھرتا۔