counter easy hit

باکسنگ لیجنڈ محمد علی سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

Mohammad Ali

Mohammad Ali

باکسنگ لیجنڈ محمد علی کو سانس کی تکلیف میں مبتلا ہونے پر امریکا کے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
نیو یارک: (یس اُردو) ہیوی ویٹ چیمپئن محمد علی کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لے جایا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق پچھہتر سالہ باکسر کی طبعیت بہتر ہے اور انہیں جلد اسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔ محمد علی گزشتہ دو عشروں سے پارکنسن کے مرض میں مبتلا ہیں۔ محمد علی نے تین بار ہیوی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انہوں نے انیس سو اکیاسی میں باکسنگ کو خیر باد کہا۔