counter easy hit

محمد احمد میڈیکل بورڈ کی رپورٹ آگئی ، بد ترین تشدد سے نرخرے کی ہڈی کو شدید نقصان

mohammad-ahmads-medical-board-reported

mohammad-ahmads-medical-board-reported

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر قائم کیے گئے میڈیکل بورڈ نے تصدیق کر دی ہے کہ کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالب علم محمد احمد پر وحشیانہ تشدد ہوا ہے۔میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق طالب علم محمد کا نرخرا کئی جگہ سے ٹوٹا ہوا ہے، بورڈ نے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا محمد احمد کو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجنے کی سفارش بھی کی ہے۔کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالب علم محمد احمد پر مبینہ تشدد کی خبر جیو نیوز پر چلی تو سندھ کا غریب جونیئر ٹیچر سب کی نظروں میں آگیا۔

متاثرہ بچے کے والد محمد راشد کا کہنا تھا کہ کسی سے انتقام لینا نہیں چاہتا،صرف یہ التجا کرتا ہوں کہ بچے کا علاج کرادیا جائے کیونکہ یہی بچہ ہماری امیدوں کا مرکز اور بڑھاپے کی لاٹھی ہے۔اس دردناک التجا کا اثر وزیراعلیٰ سندھ پر بھی ہوا اور ان کی ہدایت پر ایک ہفتے کی تاخیر ہی سے سہی مگر جناح اسپتال کراچی کے میڈیکل بورڈ نے محمد احمد کا مکمل طبی معائنہ کیا۔چار گھنٹے جاری رہنے والے معائنے کے بعد میڈیکل بورڈ نے تصدیق کی کہ محمد احمد کے نرخرے کی ہڈی کئی جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہے۔بورڈ نے نجی اسپتال میں فیزیو تھراپی جاری رکھنے اور بیرون ملک علاج کی تجویز بھی دی جس پر متاثرہ بچے کا باپ مطمئن نظر آیا۔محمد احمد پر بہیمانہ تشدد کی تصدیق ذرائع نے بھی کی ہے، دوسری جانب میڈیکل بورڈ نے اپنی تجاویز وزیراعلیٰ سندھ کو بھیج دی ہیں اور امکان ہے کہ محمد احمد کو جلد علاج کیلئے سرکاری خرچ پر امریکا بھجوادیا جائے گا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website