counter easy hit

پاکستان میں کی جانے والی ایئر سٹرائک سے مودی کو الیکشن میں کامیاب ہونے میں مدد ملے گی، بی ایس یادیو

ممبئی: پاکستان نے کل بھارت کو شاندار سرپرائز دیا جس سے مودی سر پکڑ کر رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ نے گزشتہ روز بھارت کو سپرائز دیتے ہوئے دو بھارتی جنگی طیارے مار گرائے ہیں اور ان کا پائلٹ گرفتار کر لیا ہے تاہم اب بھارتی سیاستدان اور حکمران جماعت کے رہنما بی ایس یادیو جو کہ ریاست کرناٹک میں پارٹی کے چیف بھی ہیں، نے غلطی سے سچ اگل دیا ہے۔ بی ایس یادیو کہتے ہیں کہ پاکستان میں کی جانے والی ایئر سٹرائک سے مودی کو الیکشن میں کامیاب ہونے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سیاستدان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فضائی کارروائی سے ان کی پارٹی مئی میں ہونے والے انتخابات میں 28 میں سے 22 سیٹیں حاصل کر لے گی ۔انہوں نے کہا کہ دن بہ دن ہوا بی جے پی کے حق میں ہوتی جارہی ہے۔ پاکستان میں فضائی کارروائی سے الیکشن کے نتائج مودی کے حق میں آنے کا زیادہ امکان ہے ۔بھارت کی 21 اپوزیشن جماعتوں نے مودی کیخلاف محاذ کھول دیا ہے اور الزا عائد کیا جارہاہے کہ وزیراعظم مودی بھارتی فضائیہ اور فوج کو اپنے الیکشن کیلئے استعمال کر رہے ہیںاور بھارتی اپوزیشن کے بیانیے کو مودی کی اپنی ہی پارٹی کے رہنما نے یہ بیان جاری کر کے تقویت بخش دی ہے۔

دوسری طرف پلوامہ حملے میں مارے جانے والے بھارتی فوجی کی ماں کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ کی کارروائی جھوٹی ہے ۔ بھارتی فوجی کی والدہ کا کہنا تھا کہ پلوامہ ھملے میں صرف میرا نہیں بلکہ کئی ماؤں کےبیٹے لاک ہوئے ۔اور بھارتی فضائیہ نے کو کاروائی کی ہے اس سے ہم بلکل بھی مطمئن نہیں ہیں۔کیونکہ اس حملے میں کسی ایک بھی شخص کی لاش نہیں دکھائی گئی۔بھارتی فضائیہ خالی گھروں پر بم چھوڑ کر آ گئی۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ حملے میں مارے جانے والے بھارتی فوجی کی ماں کا مزید کہنا ہے کہ مجھے بیٹے کی موت کا بہت زیادہ غم ہے۔اور بھارتی فضائیہ نے حملہ تو کر دیا لیکن اس میں مارے جانے والے لوگوں سے متعلق کوئی خبر نہیں دی اس لیے میں اس سے بلکل بھی مطمئن نہیں ہوں۔خاتون نے مطالبہ کیا گیا کہ جیسے ہمارے نوجونواں کی لاشیں دکھائی گئیں ایسے ان کی بھی لاشیں دکھائی جائیں۔ پلوامہ حملے میں تو حملہ آور کو بھارتی افواج میں گھستے ہوئے بھی دکھایا گیا لیکن بھارتی فضائیہ نے جو حملہ کیا اس میں تو کچھ بھی نہیں دکھایا گیا۔ جب کہ بھارتی عوام بھی اپنی حکومت سے سوال کر رہی ہے کہ بھارتی کی جانب سے جو اتنا بڑا دعویٰ کیا جا رہا ہے آخر اس کی کوئی ویڈیو کیوں نہیں دکھائی جاتی کیا بھارت واقعی پاکستان کے درخت تباہ کر کے آ گیا ہے۔ دوسری جانب بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے بعد پاک بھارت کے مابین حالات کشیدہ ہو گئے ہیں جب کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت چار افراد شہید ہوگئے۔