counter easy hit

مودی مقبوضہ کشمیرمیں امن نہیں چاہتے جو اصل مسئلہ ہے، پرویز مشرف

دبئی: سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خطے اور مسلمانوں کی بہتری کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کر رہے ہیں اور ان کے اقدامات پاکستان کے خلاف ہیں۔

Modi which does not want peace in Kashmir that is the real problem, Pervez Musharraf

Modi which does not want peace in Kashmir that is the real problem, Pervez Musharraf

سابق صدر پرویزمشرف کا بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت میں اس وقت ہندو انتہا پسند جماعت کی حکومت ہے اور نریندرمودی اس کے متحرک  رہنما ہیں لیکن بھارتی وزیراعظم خطے اور مسلمانوں کی بہتری کے لئے کوئی کردارادا نہیں کررہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی اور ان کی حکومت کے اقدام پاکستان کے خلاف ہیں اور بھارتی وزیراعطم جنت نظیر کشمیر میں امن نہیں چاہتے جو سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ دہشت گردی کے حوالے سے سابق صدرکا کہنا تھا کہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں اور دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ پاکستانی سیاست کے حوالے سے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ وطن واپس جاؤں گا کیونکہ اس وقت ملک کو تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے لیکن ساتھ ہی واضح کیا کہ ان کا وزیراعظم بننے کا کوئی ارادہ نہیں ۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ وہ ایک متنازع شخصیت کے مالک ہیں اور ان کا مسلم ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی کا فیصلہ ٹھیک نہیں کیونکہ ٹرمپ کے اس فیصلے نے متعدد چیزوں کو متاثر کیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website