counter easy hit

مودی کی پاکستان کو صحرا میں تبدیل کرنے کی دھمکی

modi-threatens-pakistan-to-turn-into-desert

modi-threatens-pakistan-to-turn-into-desert

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے پاکستان کے خلاف عزائم کھل کرسامنے آگئے، پاکستان کو صحرا میں تبدیل کرنے کی دھمکی دے ڈالی ،مودی نے کہا پاکستان میں جانے والا بوند بوند پانی روکیں گے، وہ مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کا راگ بھی الاپتے نظر آئے۔بھارتی پنجاب کے شہر بھٹنڈا میں ایک تقریب سے خطاب میں مود ی نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کا پاکستان میں جانے والا بوند بوند پانی روکیں گے اور یہ پانی بھارتی پنجاب،جموں کشمیر اوربھارتی کسانوں کو دیں گے۔مودی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بھارت کا پانی پاکستان میں بہہ رہا ہےاور ستلج،بیاس اورراوی کے پانی پر بھارت کا حق ہے۔اپنی تقریر میں مودی نے مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کا راگ بھی الاپتے ہوئےدعویٰ کیاکہ بھارتی فوج نے ڈھائی سو کلومیٹرپرسرجیکل اسٹرائیک کی۔جس پر سرحد پربڑا کہرام مچا،اور کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ لڑائی کرکے خودکوبھی تباہ کررہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website