counter easy hit

مودی ہوش کھو بیٹھا

نئی دہلی:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کو دھمکی دے دی ۔بھارتی شہر احمد باد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن والے کہہ رہے ہیں یہ تو الیکشن والا کھیل ہے، جب ہم نے پہلے سرجیکل سٹرائیک کی تھی ۔تب کہاں الیکشن تھے؟ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ میرا وعدہ ہے کہ ہم گھر میں گھس کر ماریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک ایسی تکلیف دہ صورتحال میں نہیں رہ سکتا۔دہشت گردی چالیس سال سے بھارت کے سینے میں گولیاں داغ رہے ہیں۔بھارت میں بم دھماکے کر کے بے گنا ہ لوگوں کو مارا جا رہا ہے لیکن ووٹ بینک کی سیاست میں ڈوبے ہوئے لوگ قدم اٹھانے سے ڈرتے ہیں ۔نریندر مودی نے مزید کہا کہ مجھے سیاست اور کرسی کی پرواہ نہیں ہے بلکہ مجھے اپنے ملک اور لوگوں کی فکر ہے۔خیال رہے پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کے2طیارے گرائے گئے تھے جنہیں2 پاکستانی جانبازوں نے نشانہ بنایا تھا۔ان طیاروں کے ایک شکاری کے نام سے تو پوری قوم واقف ہے لیکن اب دوسرے شاہین کا نام بھی منظر عام پر آگیا ہے۔پوری قوم کو پتا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا ایک جہاز پاک فضائیہ کے جانباز سکواڈ رن لیڈر حسن صدیقی نے گرایا تھا لیکن اب دوسرا جہاز تباہ کرنے والے کپتان کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے گرایا تھا۔خیال رہے کہ 27 فروری کی کارروائی میں پاک فضائیہ نے بھارت کے2جنگی جہاز مار گرائے تھے۔ بھارت کے گرنے والے طیاروں میں ایک مگ21اور دوسرا سخوئی300تھا۔مگ21کا ملبہ پاکستان میں گرا اور اس کو اڑانے والا ونگ کمانڈر ابھی نندن مشتعل ہجوم کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے کے بعد گرفتار ہوا تھا جبکہ سخوئی300کا ملبہ مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا تھا۔