counter easy hit

مودی جی ان ٹربل: بھارت پر اس وقت کس کازبردست دباؤ ہے؟تہلکہ خیز تفصیلات

Modi ji Trouble: What Reasonable Pressure Is India On Right Now?

اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بھارت پر زبردست دباؤ ہے، کشمیریوں کو آزادی مل کر رہے گی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کو باور کرارہا ہے کہ بھارت یکطرفہ فیصلے کررہا ہے، دنیا دیکھ رہی ہے مقبوضہ کشمیر میں لوگوں پر ظلم و تشدد کیا جارہا ہے، دنیا سامنے آئے اور مسئلہ کشمیر حل کرے۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ مسئلہ کشمیر صرف مسلمانوں کا نہیں انسانی حقوق کا بہت بڑا مسئلہ ہے، بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے جو صاف نظر آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کے امن کے لیے قربانیاں دی ہیں، دنیا بھر میں بھارت کے خلاف لوگ نکلے ہیں اور احتجاج کیا جارہا ہے۔فیصل جاوید نے کہا کہ بھارت بوکھلاہٹ کے باعث اس قسم کی حرکتیں کررہا ہے، پاکستان کی جانب سے بھارت کو بھرپور جواب دیا جارہا ہے، پاکستان واضح طور پر کہہ چکا ہے جارحیت کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاک فوج نے ایل او سی پر بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 بھارتی فوجی مارے ہیں، بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے بلا اشتعال فائرنگ کررہا ہے۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمان اور دیگر مذاہب کے لوگ بھارت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، دنیا کو احساس ہے دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے کھڑی ہیں، دنیا کی آنکھیں کھل رہی ہیں، مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اٹھایا جارہا ہے۔ جبکہ دوسری جا نب ایک خبر کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پوری دنیا کی نظریں سلامتی کونسل پر ہیں، دنیا کو مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر کردار ادا کرناہوگا، ہم سفارتی ، قانونی اور اخلاقی محاذ پر مقابلہ کریں گے اور کشمیریوں کا آخری حد تک ساتھ دیں گے ۔چیئر کراسنگ مال روڈ پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر کردار ادا کرناہوگا ، اس وقت خطے کا امن داﺅ پر لگادیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے امریکہ سے کہہ دیا تھا کہ وزیر اعظم اور پاکستان کے عوام افغانستان کا امن دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ہمیں لگتاہے کہ اس کیخلاف کوئی سازش ہورہی ہے اور میں نے اس پر سفارتی سطح پر احتجاج ریکارڈ کروایا ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ آج لاہور اور لندن میں حق کی آواز بلند کی جارہی ، پاکستان نے فیصلہ کیاہے کہ ہم سفارتی ، قانونی اور اخلاقی محاذ پر مقابلہ کریں گے اور کشمیریوں کا آخری حد تک ساتھ دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیر ی پاکستان اور عالمی برادری کی طرف دیکھ رہے ہیں، کشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل تک پہنچا دیا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ کشمیر کی تمام قیادت پابند سلاسل ہے اور کرفیوکو آج گیارواں روز ہے۔ آج پوری قوم کا پیغام ہے کہ” کشمیر بنے گا پاکستان “، حکومت ہر فورم پر کشمیریوں کاساتھ دیگی، مودی سرکار نے چال چلی ، آج سیاست نہیں کشمیر کاز کا وقت ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پوری دنیا کی نظریں سلامتی کونسل پر ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم کشمیریوں کا آخری حد تک ساتھ دیں گے، اللہ تعالیٰ نے عمران خان اور حکومت کو کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے کا موقع دیا ہے،سلامتی کونسل کوخون خرابے سے قبل اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے لاہور میں یوم سیاہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ 11واں دن ہے اورکشمیر میں کرفیو نافذ ہے، کھانا دستیاب نہیں، ادویات میسر نہیں، تمام قیادت پابند سلاسل ہے۔کشمیراور ریاست کومٹانے کیلئے مودی نے جوچال ہے اس کو کشمیری قوم نے مسترد کردیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ساری قوم کو کشمیریوں کو یکجا ہونا چاہیے۔ پاکستانی کی تمام سیاسی قیادت کو کشمیر کاز کیلئے متحد ہوجانا چاہیے، یہ سیاست کا وقت نہیں ہے۔کشمیر وادی، لداخ مصر بن چکا ہے، سب کی نگاہیں پاکستان اور دنیا کی طرف لگی ہوئی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کشمیریوں کا مقدمہ عالمی سطح پر پہنچ چکا ہے، اس سے پہلے خون خرابا ہو، سلامتی کونسل کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔پاکستان کی توجہ افغانستان اور امن کی طرف تھی ، پانچ اگست کو جب زملے خلیل آئے توان سے کہا تھا کہ کشمیر سے متعلق بہت بڑی سازش ہورہی ہے۔ پاکستان سمیت لندن میں بھی یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔ہم کشمیریوں کی آخری حد تک ساتھ دیں گے۔اللہ تعالیٰ نے عمران خان اور حکومت کو موقع دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کا دنیا میں مقدمہ لڑے۔ اس موقع پرمقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ آپ کے جوش وجذبے سے کشمیریوں کو طاقت ملی۔یہ سیاست نہیں جہاد ہے اس کی طاقت ایمان سے ملتی ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ آپ لوگوں نے بہن کا ساتھ دینے میں بہت دیر کردی۔ کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ گرائے جا رہے ہیں۔ نہتے عوام بھارتی فوج کا مقابلہ کررہے ہیں،مظلوم کشمیری بھارتی ظلم کے سامنے سینہ سپر ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website