counter easy hit

مودی سرکار کی کشمیر میں بھارتی بربریت کسی کا م نہ آئی، او آئی سی نے بھارت کے خلاف کشمیری عوام سے مذہبی آزادی چھیننے پر تہلکہ خیز حکم نامہ جاری کر دیا

Modi government's Indian barbarism in Kashmir could not be found;

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام سے ان کی مذہبی آزادی چھیننے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی توہین قرار دیا ہے۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلمانوں کی مذہبی آزادی سلب کرنے، عید کے موقع پر بھی مکمل لاک ڈائون، عید کے اجتماعات کی اجازت نہ دینے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔او آئی سی نے کہا ہے کہ مذہبی آزادی دینے سے انکار کرنا بین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی توہین کے مترادف ہے۔ لہٰذا او آئی سی بھارتی حکام پر زور دیتا ہے کہ کشمیری مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ اور بلاروک ٹوک ان کے مذہبی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ او آئی سی نے اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کے متعلقہ اداروں سمیت بین الاقوامی برادری پر بھی زور دیا کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق بات چیت کے ذریعے حل کی کوششوں کو تیز کریں۔ جبکہ دوسری جانب موجودہ صورتحال میں اپنی ہٹ دھرمیوں اور مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت ایک مرتبہ پھر جارحیت پر اُتر آیا ہے۔اس حوالے سے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ موجودہ صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت نے لائن آف کنٹرول پرفائرنگ میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نےبتایا کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے پانچ اہلکار ہلاک ہوئے۔ واضح رہے کہ بھارت کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ میں غیر معمولی اضافہ اس وقت سامنے آیا جب مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری توجہ دے رہی ہے جبکہ آج ہی اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر کے معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا ہے جو کل ہو گا۔اس سے قبل بھارت کی گھناؤنی سازش کی خبریں بھی موصول ہوئی تھیں جن کے مطابق بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ظلم سے عالمی توجہ ہٹانے کی سازش بے نقاب ہو گئی ہے۔ جارحیت پسند بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اب نئے ڈرامے کی تیاری کر لی ہے۔ جس کے تحت بھارتی فوج نے اپنے ہی علاقے میں جعلی کارروائی کی منصوبہ بندی کر لی۔ اس حوالے سے مقبوضہ علاقے میں پاکستانی جھنڈا لگا کر جعلی جھڑپ کی تیاری کر لی گئی ہے۔بھارت کے گھناؤنی منصوبہ بندی کے مطابق اس جعلی کارروائی کو بعد میں لائن آف کنٹرول کے اُس پار آپریشن قرار دیا جائے گا۔ یہ بھی اطلاع ہے کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر خود ساختہ جھڑپ کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔ خیال رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم جاری رکھے اور کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئے جس پر پاکستان نے عالمی برادری کی توجہ اس مسئلے کی جانب بارہا مبذول کروائی تھی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کشمیر پر استصواب رائے کا وقت آگیا ہے اور کشمیر آزادہونے جا رہا ہے، یوم آزادی سے چند روز پہلے بکرے کی ماں خود چھری کے نیچے آگئی ہے،کراچی کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر ’’یوم سیاہ‘‘ منائے جانے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے مزار قائد پر ریلی سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہمسلمانوں کے کمزور ہونے کی وجہ سے ایسٹ انڈیا کمپنی کوموقع ملا اور برصغیر پر انگریز کا قبضہ ہوگیا،پھر مسلمانوں کی تحریک کی وجہ سے ہی بر صغیر کو آزادی ملی ،متحدہ ہندوستان کی تقسیم کے نتیجے میں بھارت جیسی دھشت گرد ریاست بھی وجود میں آئی، اب وقت آگیا ہے کہ کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کے نتیجے میں کشمیر کو آزاد ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے آئین کا آرٹیکل 370ختم کرکے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارلی ہے،عالمی برادری نے اگر اس موقع پر کشمیر کے مسئلے کو چھوڑ دیا تو اس سے عالمی امن کو خطرہ پیدا ہوجائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website