counter easy hit

پاکستان دشمنی۔۔۔! بھارت کو تین بڑے ساتھی مل گئے پا کستان کے خلاف کیا گھٹیا کام کرنے جارہے ہیں ؟ تفصیلات منظر عام پر

modi-got-three-friends-to-ghtyh-action-against-pakistan

modi-got-three-friends-to-ghtyh-action-against-pakistan

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے بعد بنگلا دیش نے بھی پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا نے اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اندرونی معاملات کے باعث سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکتا اور بنگلا دیش کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور شہریار عالم کا کہنا ہے کہ کھٹمنڈو میں سارک سیکرٹریٹ کو بھی فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب بنگلا دیشی میڈیا کا سینئر حکومتی ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے پاکستان کی جانب سے ڈھاکا کے اندرونی معاملات میں بار بار دخل اندازی اور بے بنیاد الزامات کے باعث سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کیا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھوٹان اور افغانستان بھی اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے جب کہ سارک کا موجودہ صدر ملک نیپال کسی بھی وقت پاکستان میں ہونے والی کانفرنس کو کسی بھی وقت ملتوی کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت بھی سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کر چکا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی بھی وضاحت پیش نہیں کی گئی تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارت کی سارک کانفرنس میں شرکت کی وجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز ظلم اور بلوچستان میں مداخلت پر تنقید سے چھپنا ہے۔‎

ذرائع کے مطابق نیپال، بنگلہ دیش ، بھوٹان اور افغانستان نے سارک سربراہ کانفرنس میں شمولیت سے معذرت کر لی ہے۔جس کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سارک سربراہ کانفرنس میں شمولیت نہ کرنا افسوسناک ہے اور اس سے خطے میں بے اعتمادی کی فضا میں اضافہ ہو گا۔
امن دشمن بھارت نے خطے میں استحکام کی پاکستانی کوششوں پر ایک اور وار کر دیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نےسارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ بھارتی میڈیا بنگلہ دیشی حمایت کا دعویٰ بھی کرنے لگا۔ سندھ طاس معاہدے پر بھارتی بڑھکوں کے جواب میں پاکستان نے ورلڈ بینک سے رجوع کر لیا۔پہلے کشمیریوں پر وار پھر جنگ کی پکار اور اب سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار بھارت خطے کا استحکام پاش پاش کرنے پر تل گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ موجودہ چیئرمین نیپال کو بھی آگاہ کر دیا۔ جلتی پر تیل ڈالتے بھارتی میڈیا نے بنگلہ دیشی حمایت کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی بڑھکوں کے بعد ورلڈ بینک سے رجوع کر لیا۔ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے واشنگٹن میں ورلڈ بینک حکام سے ملاقات میں معاملہ اٹھایا۔ بھارتی پاور منصوبوں کے ڈیزائن پر پاکستان کا اعتراض بھی اٹھایا۔ پاکستان کا مطالبہ تھا عالمی ادارہ بطور ضامن اپنا کردار ادا کرے۔ ورلڈ بینک نے معاملے میں اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website