counter easy hit

ماڈل ایان ضمانت نہ ملنے پر پریشان انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

Ayan Malik

Ayan Malik

راولپنڈی (جیوڈیسک) کرنسی سمگلنگ کیس میں گرفتار معروف ماڈل ایان علی کے وکلا کی ٹیم نے ضمانت مسترد کرنے کے فیصلہ کو ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ میں چیلنج کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست بھی دی جارہی ہے۔ انٹراکورٹ اپیل آئندہ دو روز میں دائر کی جائے گی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر ایان علی پہلی بار پریشان ہو گئی ہیں اورانھوں نے ملاقات کرنے والوں کو کھری کھری سنا دی ہیں۔

ملزمہ کیخلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ اور امپورٹ ایکسپورٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی بھی انکوائری شروع کر دی گئی ہے تاہم تفتیشی ٹیمیں ایک ہی جرم کی3 الگ ایف آئی آرز درج کرنے سے بھی گریزاں ہیں۔

ایک جرم کی تین ایف آئی آرز کے اندراج سے کیس قانونی طور پر کمزور ہو جائیگا۔