![312216_83633621. [downloaded with 1stBrowser]](https://www.yesurdu.com/wp-content/uploads/2015/12/312216_83633621.-downloaded-with-1stBrowser-400x266.jpg)
اسلام آباد: (یس اُردو) کسٹم حکام کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔ کسٹم حکام کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمہ ایان علی پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے اور ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ہونے کے باعث ملزمہ کو پاسپورٹ کی کوئی ضرورت نہیں، ملزمہ کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہوئی اور پاسپورٹ اس کیس میں اہم ثبوت ہے جو ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کسٹم عدالت کی جانب سے ملزمہ کو پاسپورٹ حوالے کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔








